سوٹ کیس ناقص دینے پر 12 لاکھ ہرجانے کا دعوی دائر

0
162
سوٹ کیس ناقص دینے پر 12 لاکھ ہرجانے کا دعوی دائر

صارف عدالت میں ناقص کوالٹی کے سوٹ کیس دینے اور واپس نا کرنے کا معاملہ. عدالت میں لبرٹی میں واقع نجی کاروبار کے مالک کے خلاف 12 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا گیا.

صارف عدالت کے جج نے کینٹ کے رہائشی مصطفیٰ کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے لبرٹی میں واقع کاروبار کے مالک کو 26 جولائی کو طلب کر لیا. درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لبرٹی مارکٹ سے بیرون ملک جانے کے لیے سوٹ کیس خریدے.

خریداری کے وقت دکان دار نے سوٹ کیس کی کوالٹی اچھی ہونے کی گارنٹی دی. بیرون ملک سفر کیا تو سوٹ کیس خود بخود کھل گیا اور اسکا پہیا نکل گیا. واپس آ کر دکان دار کو واپس لینے کو کہا تو اس نے دھکے مار کر دکان سے نکال دیا. عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت دکان دار سے ہرجانے کی رقم دلوائے.

Leave a reply