سمندری طوفان سے تباہی، 7 افراد ہلاک

0
225
سمندری طوفان سے تباہی، 7 افراد ہلاک

سمندری طوفان بیرل نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچا دی، 7 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیر کی صبح جنوبی ریاستوں ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرایا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 30 لاکھ کے قریب لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔

اس کے علاوہ، طوفان نے پیر کو ہیوسٹن ہوائی اڈے پر 1,100 پروازوں کو متاثر کیا، گھروں کو نقصان پہنچا اور درخت اکھڑ گئے۔

Leave a reply