
ہاٹ لائن نیوز : سوات کے علاقے مٹہ میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی ہوگئےہیں۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ ٹنگہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک نجی اسکول کےکلاس روم کا چھت اس وقت گر گیا جب بچے کلاس میں موجود تھے۔
پولیس کیمطابق واقعے میں 19 بچے زخمی ہوئے جنہیں مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔









