دس سالہ بچی سے زیادتی کیس میں ٹو فنگر ٹیسٹ کے خلاف عدالت نے فریقین سے جواب مانگ لیا

0
169
دس سالہ بچی سے زیادتی کیس میں ٹو فنگر ٹیسٹ کے خلاف عدالت نے فریقین سے جواب مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ، زیادتی کیس میں 10 سالہ بچی کا ٹو فنگر ٹیسٹ کرنے کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت
عدالت کا سرکاری ہسپتالوں میں تاحال جاری ٹو فنگر ٹیسٹ پر سخت نوٹس

جسٹس فاروق حیدر نے ملزم سلمان طاہر کی نیا میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست پر سماعت کی

ملزم کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے
سروسز ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر حماد اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ عبدالمنان عدالت میں پیش
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے لیگل ایڈوائزر راج مقصود ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش

درخواستگزار کیخلاف ملت پارک پولیس نے 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

سروسز ہسپتال کی ایڈہاک ڈاکٹر علیزہ گل نے متاثرہ بچی کا بوگس اور خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

بوگس میڈیکل میں ڈاکٹر علیزہ گل نے متاثرہ بچی کا ٹو فنگر ٹیسٹ بھی کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہی نہیں لیکن ڈاکٹر علیزہ گل نے ٹو فنگر ٹیسٹ کا بوگس میڈیکل جاری کر دیا، وکیل درخواستگزار

لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹو فنگر ٹیسٹ انسانیت کیخلاف جرم ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

سرکاری وکیل نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور سروسز ہسپتال کی طرف سے رپورٹس جمع کرا دیں

بوگس اور خلاف قانون میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر سرجن میڈیکل آفیسر نے انکوائری کی، سرکاری وکیل

سرجن میڈیکل آفیسر نے بھی بچی کے میڈیکل کو بوگس اور خلاف قانون قرار دیا، سرکاری وکیل
سرجن میڈیکل آفیسر نے سروسز ہسپتال کی ڈاکٹر علیزہ گل کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی، سرکاری وکیل
سرجن میڈیکل آفیسر نے بھی بچی کے معائنہ کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کی سفارش کی ہے، سرکاری وکیل

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے خلاف قانون میڈیکل جاری کرنے پر ایڈہاک ڈاکٹر علیزہ گل کو برطرف کر دیا ہے، سرکاری وکیل
نیا میڈیکل بورڈ بنانے کے علاوہ ہماری استدعا عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کی ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ
آج ہمارے ملزم کیخلاف جعلی میڈیکل جاری ہوا، کل کسی اور کے ساتھ ڈاکٹر یہ سلوک کرینگے، میاں دائود ایڈووکیٹ
اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جسٹس فاروق حیدر

قانون کیخلاف میڈیکل سرٹیفیکیٹس جاری ہونے کا معاملہ بہت سنگین ہے، جسٹس فاروق حیدر
عدالت میڈیکل سرٹیفیکیٹس کے معاملے پر عدالتی معاونین بھی مقرر کر سکتی ہے، جسٹس فاروق حیدر
عدالت کا ڈی پی او قصور کی طرف سے متاثرہ بچی کو پیش نہ کرنے کا بھی سخت نوٹس
عدالتی حکم کے باوجود ڈی پی او قصور کا بچی کو پیش نہ کرنا افسوسناک ہے، جسٹس فاروق حیدر
آئندہ سماعت 4 جولائی کو ڈی پی قصور کو بچی اور اسکے والدین کو پیش کرنیکا حکم

Leave a reply