ڈرائیونگ لائسنس امیدواران کے جعلی میڈیکل بنانے والا گرفتار

0
168
ڈرائیونگ لائسنس امیدواران کے جعلی میڈیکل بنانے والا گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ڈرائیونگ لائسنس امیدواران کے جعلی میڈیکل بنانے والا، ایجنٹ اور ساتھی ٹریفک اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق ملزمان ڈرائیونگ لائسنس کےلییے آنیوالے امیدواران سے پیسے لیکر بغیر ڈاکٹری معائنہ جعلی اور فرضی میڈیکل بنوا کردیتے تھے۔

انسپکٹرہیڈکوارٹرز ٹریفک ملک خرم شہزاد کی مدعیت میں دفترٹریفک پولیس میں مالی ڈیوٹی سر انجام دینےوالےملزم ثمرعباس اورکچہری میں موجوداسکے ساتھی ایجنٹ محمد سلیمان کیخلاف تھانہ سول لائنزمیں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نے انسپکٹر جنرل پولیس کے ویژن کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو کرپشن سے پاک ، شفاف اور آسان بنانے کےلیے متعدد اقدامات کیے ہیں ، بغیر کسی سفارش کے شہری ڈرائیونگ لائسنس کی 24/7 خدمات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن بدعنوانی کے مرتکب اہلکار اور شہریوں سے فراڈ کرنیوالے ایجنٹس کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Leave a reply