ایران میں صدارتی انتخابات کیلیے ووٹنگ جاری

ہاٹ لائن نیوز : ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایرانی صدر کے عہدے کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پازیشکیان اور مصطفی پور محمدی مدمقابل ہیں۔








