
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ کے پی حکومت کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس حوالے سے تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے بعد حتمی اعلان کرینگے۔
گزشتہ روز ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت کو آپریشن عزم استحکام کی مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہیے۔









