بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ نے جان دے دی

0
276
بیٹی کو بچاتے ہوئے باپ نے جان دے دی

ہاٹ لائن نیوز : حیدر آباد کے علاقے حسین آباد میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے۔دونوں باپ بیٹی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کراچی سے حیدرآباد آئے تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا پاؤں نہاتے ہوئے پھسل گیا، باپ نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں۔ باپ کی شناخت 50 سالہ یعقوب اور بیٹی کی 7 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a reply