ڈاکوؤں نے ایک اور مزدور قتل کردیا

0
206
ڈاکوؤں نے ایک اور مزدور قتل کردیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے موچھ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کے بعد رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شہریوں کی تعداد 77 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد سرورولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ موچھ موڑ مل کے قریب پیش آیا، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی سے متعلق قتل معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے صرف ایک ہینڈ فری برآمد ہوا، محمد سرور کو سر میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ اس دوران واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان سڑک پر بیٹھے ایک شخص سے موبائل فون چھین لیتے ہیں اور موبائل فون چھینتے ہوئے مقتول کے سر میں گولی مار کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی محنت کش اور سعید آباد کا رہائشی تھا۔

Leave a reply