ڈسکوز کی نجکاری: چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

0
19
ڈسکوز کی نجکاری: چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بریفنگ کے دوران نجکاری کمیشن کے حکام نے آگاہ کیا کہ مذکورہ ممالک مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نجکاری کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق سرمایہ کاروں کو ایک سے زائد ڈسکوز خریدنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ مسابقتی ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

نجکاری کمیشن نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے چین، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر میں خصوصی روڈ شوز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نجکاری کے اس عمل کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a reply