
ہاٹ لائن نیوز : اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے زرتاج گل کے نام کا اعلان کردیا۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کیجانب سے پارلیمانی لیڈر ہوں گی، جب کہ زین قریشی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے، احمد چٹھہ بھی قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔
زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے منظور کر لی ہے۔









