طبی عملے اور گارڈز نے جان پر کھیل کر بچوں کو بچالیا

0
209
طبی عملے اور گارڈز نے جان پر کھیل کر بچوں کو بچالیا

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے وقت وارڈ میں 60 سے 70 بچے اور ان کے اہلخانہ پھنس گئے تھے۔

چلڈرن وارڈ کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچوں کو بچایا۔ آگ لگنے سے بچوں کے وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور شدت زیادہ تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو کی چار گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

Leave a reply