
لاہور ہائیکورٹ
تحریک انصاف نے لاہور میں موچی گیٹ پر ورکرز کنونشن کی اجازت کا معاملہ
عدالت نے ڈی سی لاہور کو کل گیارہ بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا
جسٹس عابد حسین چھٹہ نے درخواست پر سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف لاہور کے صدر چوہدری محمد اصغر نے درخواست دائر کی
درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست گزار تحریک انصاف لاہور کا صدر ہے،موقف
ڈپٹی کمشنر لاہور کو موچی گیٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کے لیے درخواست دی،موقف
ڈپٹی کمشنر کو اجازت طلب کرنے کے لیے یکم جون کو درخواست دی،موقف
درخواست میں 9 جون کو موچی گیٹ پر ورکرز کنونشن کی اجازت طلب کی گئی،موقف
کئی روز گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،موقف
ائین پاکستان کے مطابق ہر سیاسی و مزہبی جماعتوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے، جلوس، ریلیاں کرنے کی مکمل آزادی ہے،موقف
عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو ورکر کنونشن کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے،استدعا









