عادل راجہ کی جرمانہ معافی کی اپیل مسترد

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی عدالت نے مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معاف کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
بریگیڈیئر (ر) راشد کے مطابق، عدالت نے مفرور یوٹیوبر عادل راجہ پر مزید 3,000 پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا۔ عادل راجہ نے ابھی تک 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا نہیں کیا۔
دستاویز کے مطابق برطانوی عدالت کے ڈپٹی جج رچرڈز سپیئرمین نے یہ حکم جاری کیا۔








