
ہاٹ لائن نیوز : نوشہرہ کے تحصیل پبی ہسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔ عملہ مریض کا علاج کرنے کے بجائے مریض کو ہسپتال سے باہر چھوڑ گیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔
مریض رات بھر بے بس اور لاچار پڑا رہا اور اس دوران اسپتال کے احاطے میں ہی دم توڑ گیا۔
اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہم نے مریض کو پشاور ریفر کرنے کیلیے ریسکیو 1122 ایمبولینس کے حوالے کیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری ہوگی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔







