
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم۔ ایم۔ 1 آج خلاء میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدار پر بھیجا جائے گا، 5 ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہو گا، اس سیٹلائٹ سے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم ہو گی ۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل ہو گا سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں، سیٹلائٹ ای کامرس اور ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔









