اداکارہ نوشین شاہ کی سرجری کامیاب

0
211
اداکارہ نوشین شاہ کی سرجری کامیاب

ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 27 مئی کو ان کا ایک بڑا آپریشن ہوا، سرجری پہلے سے منصوبہ بند تھی اور شکر ہے کہ اچھی ہوئی۔ اداکارہ نے مداحوں سے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

آپریشن کے بعد پیغام بھیجنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام خود اس لیے کیا گیا تھا کہ میرے پرستار میری خیریت جانیں اور دل سے میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ڈاکٹروں نے مجھے مکمل آرام کرنے اور اپنا خیال رکھنے کو کہا ہے۔ تاہم نوشین شاہ کی سرجری کی نوعیت اور دیگر متعلقہ تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

Leave a reply