
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ انداز کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ صبا قمر انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جو اپنے کرداروں میں اس قدر گہرائی سے داخل ہو جاتی ہیں کہ شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔
فیصل قریشی کے مطابق صبا قمر جب کسی کردار کو نبھاتی ہیں تو وہ پوری توجہ اور جذبات کے ساتھ اس میں ڈوب جاتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ماضی میں سیٹ پر ذہنی دباؤ اور معمولی طبی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ وہ اکثر صبا قمر کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کام کے دوران خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں تاکہ اپنی توانائی کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صبا قمر اپنی پروفیشنلزم کے باعث شوٹنگ کے لیے ہمیشہ وقت سے پہلے سیٹ پر موجود ہوتی ہیں۔









