
عیسیٰ خیل میں نوجوانوں کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جو خواتین کا برقعہ پہن کر موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
دو نوجوانوں نے خواتین کا برقع پہن کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کے نوٹس پر پولیس نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دو نوجوانوں اشرف اور عزیز اللہ کو حراست میں لے لیا۔
دونوں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے اقدامات قابل قبول نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیجائے گی۔









