تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
226
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ،

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ اور راو عمر ہاشم خان کی اضافی الیکشن ٹربیونل بنانے کی درخواست پرسماعت

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے سلمان اکرم راجہ اور راؤ ہاشم کی الیکشن پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک رکھا ہے

جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ اور راؤ عمر ہاشم کی درخواست پر سماعت کی

الیکشن کمیشن نے سندھ اور کے پی کے میں پانچ، پانچ الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے ہیں، درخواست گزار

بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد کیلئے ایک ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے، درخواست گزار

پنجاب کیلئے صرف دو الیکشن ٹربیونل دیئے گئے ہیں، راو عمر ہاشم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے چٹھی لکھی لیکن ٹربیونلز نہیں بنائے گئے، درخواست گزار

الیکشن کمیشن کو انتخابی عذرداری کیلئے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے، استدعا

Leave a reply