عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری

0
227
عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری

لاہور ہائیکورٹ

عدالتی کاروائی کی نشریات کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
عدالت نے درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی

عدالت نے درخواست کو 29 مئی تک ملتوی کر دی
جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی

آزاد صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ازاد صحافت کے بغیر جمہوریت ختم ہو جائے گی، موقف

موجودہ حکومت ایسی حکومت کی بہترین مثال ہےرائے جو کالے قوانین کے ذریعے مخالف آوازوں کو دباتی ہے، موقف

21 مئی کو پیمرا نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی کہ وہ عدالتی کاروائی کو نشر نہیں کریں گے، موقف

پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو عدالتی کاروائی کی نشریات سے روک دیا ہے، موقف

پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی چینلز محض عدالت کے تحریری فیصلے نشر کر سکتے ہیں، موقف
سپریم کورٹ کے جس فیصلے کی بنا پر پیمرا نے نشریات پر پابندی عائد کی ہے وہ فیصلہ نشریات کی اجازت دیتا ہے، موقف

سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ کہیں بھی موجود نہیں کہ عدالتی کاروائی کی نشریات نہیں کی جا سکتی، موقف
پیمرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے، موقف
پیمرا کا عدالتی کاروائی کی نشریات کی بندش کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا

موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، استدعا

Leave a reply