
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا ہےکہ اب محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے متحرک ہونا چاہیے، پاکستان آ کر جو کرنا ہے وہ کرنا ہے، مجھے کئی سالوں تک لوگوں کی خدمت کا موقع ملا ہے۔








