تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کااعلان

0
273
تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کااعلان

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق تمام پرائمری اسکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہو کر 31 اگست تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے مڈل، ہائی ، ہائیر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، بالائی اضلاع کے اسکول بھی یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

Leave a reply