گلگت بلتستان : گرمی کے باعث گلیشئر پگھلنے کا خطرہ، الرٹ جاری

0
231
گلگت بلتستان : گرمی کے باعث گلیشئر پگھلنے کا خطرہ، الرٹ جاری

ہاٹ لائن نیوز : گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث رواں ہفتے گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیر کو مقامی حکام کو خبردار کیا کہ جی بی اور خیبر پختونخواہ میں 21 سے 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت4سے6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنیکا امکان ہے جوکہ معمول سےزیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس ہفتے خطے میں ممکنہ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہے۔

برفانی اور تیز سیلاب سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے برف پوش علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام نے گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply