
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹر یونین نے بلوچستان کی سڑکوں پر چیک پوسٹوں کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، حب کے قریب سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں اور کل سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔
بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی بھرمار کے خلاف احتجاج کیا۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ فورسز اہلکاروں نے چیک پوسٹوں پر ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کل سے تمام اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان کی ترسیل بند کر دیں گے۔









