
لاہور ہائیکورٹ
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2022 کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت
عدالت نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں درخواست گزاروں بارے رپورٹ کیلئے مہلت دیدی
عدالت نے جائزہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
جسٹس شاہد کریم نے سعد وڑائچ سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی
14 ستمبر کو نئے ترمیمی روڈا ایکٹ کو لاگو کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا
کسانوں کو روڈا اتھارٹی فصلوں کو پانی نہیں لگانے دے رہی وکیل درخواست گزار
درخواست گزاروں کی پانچ سو سے زائد کنال اراضی موضع کوٹلی میں ہے، موقف
عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں کی اراضی ایکوائر کرنے سے روک دیا، موقف
پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، موقف
سپریم کورٹ نے حکومت حاصل کی گئی اراضی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، موقف
سپریم کورٹ نے روڈا اور حکومت پنجاب کو مزید ایکوائر کرنے سے روک دیا، موقف
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نئی پنجاب حکومت نے دوبارہ اراضی ایکوائر کرنا شروع کر دی، موقف
سپریم کورٹ میں اپیل پر حتمی فیصلے سے قبل ہی اراضی ایکوائر نہیں کی جاسکتی، موقف
عدالت حکومت پنجاب اور روڈا کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کا حکم دے، استدعا









