خواتین کوڈرائیونگ سکھانے کے لیے چار ڈرائیونگ اسکول قائم

0
244
خواتین کوڈرائیونگ سکھانے کے لیے چار ڈرائیونگ اسکول قائم

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں لاہور ٹریفک پولیس نے خواتین کو موٹر سائیکل اور کار ڈرائیونگ سکھانے کے لیے چار ڈرائیونگ اسکول قائم کیے ہیں۔

خواتین کی سہولت کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کلاسز جاری ہیں، ڈرائیونگ اسکولوں میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔

ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل کام کے بارے میں بھی تربیت دی جا رہی ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس رائڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں خواتین کو سکوٹر چلانے کی تربیت دے رہی ہے۔

Leave a reply