
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں پیسے نہ لانے پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 20 سالہ ماریہ جان کی بازی ہار گئی۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان اللہ دتہ، سرور اور رشیداں بی بی کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور کے علاقے ہئیر میں 20 سالہ ماریہ نامی لڑکی مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ماریہ کا شوہر بار بار اسے میکے سے پیسے لانے کا کہتا ہے۔ ماریہ نے انکار کیا تو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔
مقامی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے مردہ خانہ منتقل کردیا۔








