
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا میڈیکل الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا گیا، ملازمین کے میڈیکل الاؤنس اور کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کے لئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہونگے، نوٹی فکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کمیٹی کے ممبرہونگے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کیمطابق متعلقہ ڈویژن کے ایس ایس پی اور اے آئی جی بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔








