نیتن یاہو کےوارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی درخواست

ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں اور اس کے بعد غزہ میں ہونے والی جنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر دفاع اور حماس کے دو دیگر رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری اور اسماعیل ہنیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔









