ہاکی ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کرینگے ، آرمی چیف

0
226
ہاکی ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کرینگے ، آرمی چیف

ہاٹ لائن نیوز : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتہ کو قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کیمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پاکستان ہاکی ٹیم کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پہنچنے پر استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کیمطابق آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں بھی کامیابی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply