فرانس کی سڑک پرفلمی سین حقیقت بن گیا

0
210
فرانس کی سڑک پرفلمی سین حقیقت بن گیا

ہاٹ لائن نیوز : فرانس میں مسلح افراد نے دن دیہاڑے قیدیوں کی وین پر حملہ کر کے قیدی کو چھڑا لیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک قیدی کو جیل سے عدالت لایا جا رہا تھا۔

نقاب پوش حملہ آوروں نے اپنی کار پولیس کے ٹرک سے ٹکرادی اور کار سے باہر نکل کر ٹرک کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان دو منٹ تک مسلسل فائرنگ کرتے رہے، اس دوران حملہ آوروں میں سے ایک نے وین کا دروازہ کھولا اور قیدی کو باہرنکالا کرفرار ہوگیا۔

Leave a reply