لیاقت آباد میں فائرنگ سے 2 بیویوں کا شوہر جاں بحق

0
236
لیاقت آباد میں فائرنگ سے 2 بیویوں کا شوہر جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 3 نمبر اسلامیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ، مقتول کی شناخت 45 سالہ یوسف ولد فیصل کے نام سے ہوئی، مقتول نے 2 شادیاں کی تھیں پہلی بیوی سے 2 بیٹے جبکہ دوسری بیوی سے 1 بیٹی ہے۔

مقتول کا تعلق سوات سے ہے، واقعے کے وقت مقتول اپنی پہلی بیوی کے ہمراہ سالی کے گھر آیا ہوا تھا، واقعے کی سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج بھی منظر پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول اتوار کی صبح سالی کے گھر سے جانے کے لیے نکلا تو 1 نامعلوم ملزم پیدل آیا اور کچھ دیر بحث کے بعد مقتول کی 125 موٹرسائیکل لے جانے کی کوشش کی۔

مقتول نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے پہلے ڈرانے کے لیے 1 فائر زمین پر کیا پھر دوسرا اور تیسرا فائر مقتول کے سینے پر کیا جس سے اس کی موت ہوئی، مقتول کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ واقعے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران پیش آیا، مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی یا لین دین کا تنازعہ نہ تھا۔

Leave a reply