پنجاب میں طوفانی بارش کاامکان

0
249
پنجاب میں طوفانی بارش کاامکان

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے پنجاب نے اس ہفتے ہیٹ ویو، طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے،ترجمان پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے کہا کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے پانچ ڈگری اضافے کا امکان ہے، پنجاب کے اکثر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے، 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے، ڈی جی پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے کہا کہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کر لیں۔

Leave a reply