انسٹاگرام کانٹینٹ وائرل کرنےکا فیچرمتعارف

ہاٹ لائن نیوز : انسٹاگرام نے الگورتھم میں تبدیلی کرکے اصل مواد کو مزید وائرل کرنےکا فیچر متعارف کرادیا۔
اب تک انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹ ہولڈرز کا مواد زیادہ پھیلایا جاتا تھا۔ اس حوالے سے اگر کم فالورز والے اکاؤنٹ ہولڈر نے پہلے مواد شیئر کیا تو بھی انسٹاگرام کے الگورتھم نے اسے زیادہ نہیں پھیلایا۔ لیکن اب نئی تبدیلیوں کے ساتھ، مواد کو شیئر کرنے والا اکاؤنٹ سب سے پہلے وائرل ہوگا۔
انسٹاگرام کیجانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم نےاپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کرکے اصل مواد کی تشہیر شروع کردی ہے۔
بلاگ پوسٹ نے وضاحت کی کہ نئی تبدیلیوں کے بعد، الگورتھم اکاؤنٹ کے مواد کو سب سے زیادہ فالوورزاکاؤنٹ ہولڈر کی بجائے اس اکاؤنٹ کو زیادہ پھیلائے گا، جہاں مواد پہلے شیئر کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ، اگر کوئی اصل مواد دوسرے صارفین کے ذریعے شیئر کیا جاتا ہے، تو انسٹاگرام اصل اکاؤنٹ کی سفارش کرے گا۔








