
ہاٹ لائن نیوز : ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، پی۔ ٹی۔ اے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے، پی۔ ٹی۔ اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں اکیس اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انتخابی عمل کو شفاف انداز میں اور بلا تعطل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف اضلاع میں ضمنی الیکشن کا انعقاد آج ہو گا۔









