
ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات میں بانی پی۔ ٹی۔آئی کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع کر دی ہے، عدالت نے چیئرمین پی۔ ٹی۔ آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر کے مددگار وکیل پیش ہوئے اور مہلت دینے کی استدعا بھی کی،تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ممکن نہ ہوسکی۔









