معمولی لڑائی پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے کو عمر قید

0
217
معمولی لڑائی پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے کو عمر قید

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی سیشن کورٹ نےقتل کیس کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم شیراز حسین کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، سیشن کورٹ کے ایڈیشنل جج شعیب انور نے فیصلہ سنایا،تمام تر شواہد اور گواہوں کی موجودگی میں ملزم پر جرم ثابت ہوتا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم شیراز حسین نے مقتول طاہرکو پستول سے گولی ماری، سرکار کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر محمد شبیر نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں۔

Leave a reply