پہلے لیاقت علی خان پھر بینظیر بھٹو اور اب عمران خان

0
220
پہلے لیاقت علی خان پھر بینظیر بھٹو اور اب عمران خان

ہاٹ لائن نیوز : بانی پی۔ آئی۔ ٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض ، انہوں نے کہا کہ میں پٹیشن پر اعتراض کے باجود بانی پی ٹی آئی کے سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کروں گا،آفیسر آف کورٹ عمران خان ہوں یا اللہ دتہ ان کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،پہلے لیاقت علی پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا تھا، بانی پی۔ ٹی ۔أئی پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ آپ چیک کریں کہ بانی پی ٹی آئی کو کس لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں؟ یہ درخواست روالپنڈی بینچ میں سنی جاسکتی لیکن پرنسپل سیٹ پر نہیں،عدالت نےبانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کاروائی 3اپریل تک ملتوی کردی۔

درخواست تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم نے دائر کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے سبب بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے، ان کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے اس لیے ان کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply