سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

0
281
سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر نجی اور سرکاری شعبے میں ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان کیا ہے،انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ چھٹیوں کی تصدیق کی ہے جن کا آغاز 8 اپریل بروز پیر سے ہوگا۔

پیر سے شروع ہونے والی تعطیلات جمعرات 11 اپریل تک کے لیے ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے دوبارہ کام کا آغاز کریں گے، سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو تھا۔

Leave a reply