ایپل کی جانب سے سکیورٹی اپ ڈیٹ

0
251
ایپل کی جانب سے سکیورٹی اپ ڈیٹ

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کی کمپنی ایپل نے اپنی متعدد پروڈکٹس کے لئے نئی سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہیں، یہ اپ ڈیٹ آئی ۔او ۔ایس اور آئی پیڈ ورژن کیلئے جاری کی گئی ہیں، یہ نئی اپ ڈیٹ آئی ۔فون، آئی۔ پیڈ اور ایپل ویژن پرو کے لئے ہے۔

کمپنی کے مطابق سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور بگز کی مرمت شامل ہیں، تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ اس اپ ڈیٹ میں کونسے بگز اور سکیورٹی مسائل کا حل پیش ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ اپ ڈیٹ سے متعلق تفصیلات جلد پیش کی ہوں گی، اس حوالے سے معلومات صرف ایک ہیلپ پوسٹ پر دیکھی گئی ہیں جس کے مطابق اپ ڈیٹ کا مقصد ممکنہ طور پر آئی پیڈ میں کیو آر سکین کے دوران آنے والے مسائل ہیں۔

Leave a reply