بینک ملازم نے پیسوں کے لیے جان لے لی

0
246
بینک ملازم نے پیسوں کے لیے جان لے لی

ہاٹ لائن نیوز : پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقتول بینک میں 57 لاکھ روپے جمع کرنے گیا تو نجی بینک کے ملازم نے پیسے اپنے اکاونٹ میں جمع کروا دئیے، جبکہ زکوۃ فارم بنانے کے بہانے مقتول کو اپنے گھر لے جا کر پستول سے گولی ماردی۔

اس افسوس ناک واقعہ پر لواحقین نے لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی نشاندھی کرلی گئی ہے، جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہو گا۔

Leave a reply