سابق وزیر اعلی نے اہم دستاویزات پر دستخط کر دیئے

0
257
سابق وزیر اعلی نے اہم دستاویزات پر دستخط کر دیئے

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پرویز الہی سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

پرویز الہی نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔

وکیل پرویز الہی نے عدالت میں استدعا کی کہ پرویز الہی سے کاغذات پر دستخط کروانے ہیں آپ اجازت دیں

جج اسپیشل سینٹرل عدالت نے کہا کہ سائن آپ جیل سے بھی کروا سکتے ہیں جس پر پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ جیل میں ہر طرح کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں دستاویزات پر دستخط کردیے

عدالت نے مزیدسماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی ،اسپیشل سینٹرل عدالت کےجج تنویراحمد شیخ نےکیس کی سماعت کی۔

Leave a reply