ڈیفنس کار حادثہ کیس کے ملزمان طلب

0
52

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کیس پر سماعت 22 اپریل تک کے لیے ملتوی، ملزم افنان کو جیل سے انسداد دھشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،افنان کے وکیل اسرار الحق ایڈووکیٹ اور ملزم کے والد شفقت اعوان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

افنان ، محمد سعد، ٫شفقت علی، علی عبداللہ٫ محمد سعد٫ اور محمد ابرھیم کو گناہ گار قرار دیا گیا، ملزم شفقت اعوان نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود گاڑی کی چابی دے دی،ملزم افنان اور ساتھیوں نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کو ہلاک کیا۔

Leave a reply