عمران خان کے خلاف سازش کی جارہی ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

0
232
عمران خان کے خلاف سازش کی جارہی ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی صدر پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ۔ملک میں لا قانونیت کی انتہا ہے عدالتوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پابندی کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔ جب الیکشن میں دھندلی کروانی تھی تو عدالتی حکم کے باجود انٹر نیٹ سروسز بند کر دی گئی تاکہ مرضی کے رزلٹ تیار کیے جاسکیں ، بار بارعدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کہ اجازت نہ دی گئی

اس ملک میں عدالتوں کے احکامات کو مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے ، بانی پی آئی پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں اب جو 2 ہفتوں کی پابندی لگائی ہے یہ پتہ نہیں کونسی سازش کا پیش خیمہ ہے ۔

Leave a reply