
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رمضان کے مہینے میں افطاری سے لیکر سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے ماحولیات سے متعلق سکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک روز پریکٹیکل کروانے کی ہدایت کردی ۔
تحریری حکم کے مطابق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ماحولیات سے متعلق سکولز کے بچوں کے سلیبس میں چیزیں شامل کرلیں ہیں ، آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز صفائی کی مہم کا حتمی پلان طلب کرلیا ،سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق تمام ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیے ہیں ،خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی تمام سٹاف کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایات کردی ہیں ، رپورٹ کیمطابق لیسکو اہلکاروں کودرختوں کو بھی کاٹنےسےروکنے کی ہدایات جاری کی ہیں ، لیسکو سٹاف نےاگر کوئی درخت کاٹناہوتوپہلے پی ایچ اے کوآگاہ کرے۔









