
ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملزریفرنس پرسماعت ہوئی ۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کر لی۔حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست دائر کی تھی۔
آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنی کی درخواست پر دلائل دیئے جائیں گے ،سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ اُنکے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے۔عدالت نےریفرنس پرکارروائی 19 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔








