پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف کیس پر سماعت

0
236
پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف کیس پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہاٸیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔

دورکنی بنچ نے اپیل پر سماعت اگلےہفتےتک ملتوی کردی ، عدالت نے فریقین کے وکلا کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور درخواستگزار کے وکیل نے تیاری کیلیے مہلت مانگی ، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکتے ،سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بے بنیاد کالعدم قرار دیا ، سنگل بنچ کادوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

Leave a reply