تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں انتہائی اہم پیشرفت

0
259
تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں انتہائی اہم پیشرفت

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی عدالت میں نومئی کوتھانہ شادمان کونذرآتش کرنیکےمقدمہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹوسٹ صنم جاویداورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ، صنم جاوید کیجانب سےشکیل پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، عدالت نےمزید سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے کہا ہے کہ مقدمہ کا ریکارڈ پیش ہونے پر ضمانتوں پر فیصلہ ہوگا۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو نذر اتش کرنیکا الزام ہے ، پراسیکیوشن نےضمانت پر جزوی دلائل مکمل کررکھے ہیں ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خواتین نو مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں ، ملزمان نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا ۔

وکیل ملزمان نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر بار ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے ،جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خواتین کو ضمانت جلد ملنی چاہیے ۔

Leave a reply