ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ، عمان پر بھی بمباری کی دھمکی

0
22
ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ، عمان پر بھی بمباری کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کے ساتھ مذاکرات کی جانب واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی حکام اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پسِ پردہ رابطہ موجود ہے، تاہم پاسدارانِ انقلاب نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کی مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود سفارتی کوششوں کے لیے گنجائش موجود ہے۔ ان کے مطابق امریکا کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے امریکی صدر نے تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سفارتی حل کی تلاش جاری رکھ سکتا ہے، لیکن ایران کو جوہری صلاحیت کے حوالے سے امریکی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے عمان کے کردار پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عمان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں رکاوٹ ڈالی تو اسے بھی امریکی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عمان ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکا حماس سے رابطے میں ہے۔ ان کے مطابق حماس ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر چکی ہے۔

امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس کو بھی ٹرمپ نے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق کارروائیوں میں امریکا نے اپنے مجموعی عسکری ذخیرے کا محدود حصہ استعمال کیا ہے اور ملک کے پاس اب بھی بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حکام کے ساتھ کسی براہِ راست بیک چینل رابطے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

Leave a reply